{"product_id":"torabora-k-is-paar","title":"TORABORA K IS PAAR","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan\u003eڈاکٹر غیور ایوب سرجری کے ریٹائرڈ پروفیسر ہیں۔ ان کاتعلق پاراچنار سے ہے، جو افغانستان کی سرحد پر تورا بورا کے اس پار واقع ہے۔ ان کا بچپن ایک ایسے گاؤں میں گزرا جو تیرہ ہزار فٹ بلند برف پوش کوہِ سفید کے دامن میں واقع ہے۔ فطرت سے ان کی طبعی محبت اسی ماحول کا نتیجہ ہے۔ 1979 میں اعلیٰ جراحی کی تربیت مکمل کرکے، وہ برطانیہ کو خیر باد کہہ کر اپنی برطانوی بیوی اور بچوں کے ساتھ پاراچنار واپس لوٹے۔ اس وقت افغان جنگ کا آغاز ہوچکا تھا۔ انہوں نے افغانستان سےمسلسل آنے والے لاتعداد زخمیوں کا علاج شروع کیا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ کتاب ان کے انہی مشاہدات اورتجربات کا امتزاج اور عکس ہے، جو انہیں 1990 کی دہائی میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام اور 2001 میں 9\/11 کے واقعات کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا سامنا کرتے ہوئے حاصل ہوئے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan\u003eیہ ناول حقائق اور افسانوی واقعات کاحسین امتزاج ہے، جس میں ڈاکٹر غیور نے رومانوی، تاریخی، دینی اور سیاسی اتار چڑھاؤ کو پرونے کی کوشش کی ہے۔ آج کل وہ برطانیہ میں قیام پذیر ہیں\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Vanguard Books","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":51276262998052,"sku":null,"price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0739\/4823\/3764\/files\/TORABORAKISPAAR.jpg?v=1786960374","url":"https:\/\/vanguardbooks.com\/products\/torabora-k-is-paar","provider":"Vanguard Books","version":"1.0","type":"link"}