BOMBAY KAY BROKER
Description
ایک سیاسی جماعت کا کارکن جو انتخابی جلسوں کے لیے ہجوم مہیا کرتا ہے۔ ایک “جیل ماسٹر” جو بھاری معاوضے کے عوض دوسروں کی جگہ قید کاٹتا ہے۔ ایک انجینئر جو ایسے تعمیراتی اجازت نامے حاصل کر سکتا ہے جو عام حالات میں ناممکن سمجھے جاتے ہیں۔ ایسے اور اس نوعیت کے دیگر معاملہ طے کرانے والے افراد، جن کی مہارت اور محنت کو اکثر اخلاقی طور پر مشتبہ سمجھا جاتا ہے، دنیا کے پیچیدہ ترین، متحرک ترین اور گنجان آباد شہروں میں سے ایک، بمبئی کی روزمرہ زندگی کو چلانے میں ناگزیر کردار ادا کرتے ہیں۔
بمبئی کے بروکر ایسے ہی چھتیس “بروکروں” کے خاکوں پر مشتمل ہے۔ ماہرینِ بشریات، فنکاروں، شہری منصوبہ سازوں اور سماجی کارکنوں کی تحریروں پر مشتمل یہ کردار نگاری اس تضاد کو نمایاں کرتی ہے کہ اگرچہ ان بروکروں کا علم اور محنت اخلاقی اعتبار سے متنازع سمجھے جاتے ہیں، تاہم شہر کے عملی نظم و نسق کے لیے یہی عناصر ناگزیر بھی ہیں۔ ان کی مرکزی حیثیت دراصل ان عالمی سطح کے تضادات اور خلیجوں کو آشکار کرتی ہے جن کے درمیان یہ بروکر ثالثی اور ربط پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح بمبئی کے بروکر ایک طرف تو اس بات پر ازسرِنو توجہ دینے کی دعوت دیتی ہے کہ جائز اور قابل قدر علم اور محنت کی تعریف کیا ہے اور دوسری طرف بمبئی اور عالمی سطح پر طاقت کے بدلتے ہوئے ڈھانچوں کے بارے میں بصیرت بھی فراہم کرتی ہے۔
Book Details
- ISBN: 9789697834808
- Categories:
- Format: Paperback
- Publication Date: 2026
- Number of Pages: 487
- Author:
- Publisher: FOLIO BOOKS
- Language: Urdu
- Weight: 0.525 g
