KHUTBAT HAJJATUL WIDA
Sale price
Rs.1,260
Regular price
Rs.1,400
Description
یہ کتاب کتبِ احادیث کے ماخذ پر مشتمل رسول اللہ ﷺ کے الوداعی حج ( جسے عرف عام میں حجۃ الوداع کہا جاتا ہے ) کی سر گزشت کا تین پہلوئوں سے احاطہ کرتی ہے جن کو درج ذیل حصوں میں بیان کیا گیا ہے۔
پہلا حصہ: صحا بہ و صحابیات رضی اللہ عنھم و عنھن کے حجۃ الوداع کے دوران مشاہدات پر مشتمل ہے۔جس میں احادیث کی روشنی میں آپﷺ کے الوداعی حج کی نہایت ہی دلفریب منظر کشی ہوتی ہے جو اس موضوع پر ایک منفرد کاوش ہے۔
دوسرا حصہ: حجۃ الوداع کے موقع پر فرمائے گئے رسول اللہ ﷺ کے ارشادات پر مشتمل ہے جن کو خطباتِ حجۃ الوداع کہا جاتا ہے۔ شاید ہی ذخیرہ احادیث سے اتنی جامعیت اور حوالہ جات کے ساتھ آپ کو کو خطباتِ حجۃ الوداع کسی ایک کتاب میں مل سکیں۔
تیسرا حصہ: صحا بہ و صحابیات رضی اللہ عنھم و عنھن کے حج کے موقع پر پوچھے گئے سوالات و مسائل اور ان کے جوابات مرحمت فرماتے ہو ئے آپﷺ نے جو حکمت کے انوار نچھاور کئے ہیں ان کے بیان پر مشتمل ہے۔
لہذا یہ کتاب ان تین موضوعات پررسول اللہﷺکے حجتہ الوداع کے مبارک ایام کے احوال کا ایک دلنشیں اور منفرد مجموعہ ہے
Book Details
- ISBN: 9789697493043
- Categories:
- Format: Hardback
- Publication Date: 2025
- Number of Pages: 120
- Author:
- Publisher: AURAQ PUBLICATIONS
- Language: Urdu
- Weight: 0.291 g
