MUQADMA PUNJAB
Description
پنجاب صدیوں سے "زیر عتاب" کا ہم معنی بن چکا ۔ پنجاب نے جنگیں لڑیں، حملہ آوروں کو پسپا کیا ، جنگ آزادی لڑی اور جیتی بھی ۔ اس زرخیز دھرتی نے اپنا دامن دل اپنے دستر خوان کی طرح البتہ وسیع رکھا ، لیکن اس نے خود پر لگنے والے الزامات کا جواب نہ دیا ۔ اوردوسری طرف الزامات لگانے والوں نے بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا ۔
وقت گزرتا گیا ، اس سرسبز دھرتی پر الزامات کی دھول اڑتی رہی ۔
صدیوں بعد اس کا بیڑا پہلی مرتبہ پنجاب کے ایک جری سپوت ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ نے اٹھایا ہے ۔ ڈاکٹر صاحب نے "مقدمہ پنجاب : تاریخ اور تاریخ نویسی کے تناظر میں " لکھ کر پنجاب کے کھیتوں اور کھلیانوں کا مان رکھ لیا ہے ۔
اس کتاب میں فاضل لکھاری نے جہاں پنجاب کے عظیم ہیرو، پنجاب کی تحریکوں کا ذکر کیا ہے ، وہیں سب سے اہم سوال : کیا پنجاب بیرونی حملہ آوروں کا استقبال کرتا رہا ہے؟ کا جواب دے کر اس دھرتی پر آنکھ کھولنے کا حق ادا کردیا ہے ۔
ہم سمجھتے ہیں تازہ ترین اشاعت کا مطالعہ پنجاب کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ پنجاب کے ناقدین کے لیے بھی ضروری ہے۔
Book Details
- ISBN: 9789696522423
- Categories:
- Format: Hardback
- Publication Date: 2025
- Number of Pages: 199
- Author:
- Publisher: JUMHOORI PUBLICATIONS
- Language: Urdu
- Weight: 321.0 g
